چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں بہت کچھ طے ہونا ہے، امریکا
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باوجود اہم معاملات کو طے کرنا ابھی باقی ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے اہلکار ان پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔ یہ بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چینی اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان تین دن جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر جاری کیا گیا۔ ان مذاکرات کے دوران امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے چینی وفد کے سربراہ، نائب وزیراعظم لیو ہی سے خصوصی ملاقات بھی کی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.