پنچ ہول ڈسپلےکے ساتھ نوکیانے پہلا فون نوکیا ایکس 71 پیش کر دیا

نوکیا نے اپنے وعدے کے مطابق تائیوان میں نوکیا 9 پیور ویو کے ساتھ نوکیا ایکس 71 بھی لانچ کر دیا ہے۔ یہ نوکیا کی پہلی ڈیوائس ہے جو پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلی ایکس ڈیوائس ہے جسے چین سے باہر لانچ  کیا گیاہے۔
نئی مڈ رینج ڈیوائس  کاڈسپلے 6.39 انچ فل ایچ ڈی پلس ہے۔  اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو کافی متاثر کن یعنی 93 فیصد ہے۔اس  فون کے ڈسپلے میں 16 میگا پکسل سیلفی  کیمرے کے لیے ایک پنچ ہول بھی ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون کی بیک پر زیسس(Zeiss) برانڈ کا ٹرپل کیمرہ سیٹ  اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل ، وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔

بیک کیمرےکے ساتھ ہی فلیش نصب کی گئی ہے جبکہ کیمرے سے نیچے روایتی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک بھی ہے۔
نوکیا ایکس 71  ، اینڈ روئیڈ ون (Android One) پروگرام کا حصہ ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی انسٹال ہے۔ فون کی 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 18W فاسٹ چارجر سے چارج کیاجا سکتا ہے۔
اس فون کی قیمت  11 ہزار 900 تائیوانی ڈالر یا 385 ڈالر یا 345 یورو ہے۔ اس فون کی فروخت کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا۔اس سےپہلے سامنے آنے والی افواہوں کے مطابق اس فون کو دنیا بھر میں نوکیا 8.1  پلس کےنام سے جاری کیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.