اس زبردست ایکسٹینشن سے جی میل کو سادہ اور آسان بنائیں

سمپلیفائی جی میل (Simply Gmail) گوگل کروم کےلیے ایک براؤزر ایکسٹینشن ہے۔ یہ ایکسٹینشن جی میل کے انٹرفیس کو بہت سادہ بنا دیتی ہے۔ یہ ایکسٹینشن جی میل کے سابقہ  مرکزی ڈیزائنر اور گوگل اِن باکس کے شریک بانی مائیکل لیگیٹ نے ڈویلپ کی ہے۔
گوگل نے 2 اپریل 2019 کو اِن باکس کو ختم کیا تھا۔ گوگل نے اِن باکس سے ای میل کے جدید ورژن کو متعارف کرانے کی کوشش کی تھی۔گوگل نے کبھی بھی جی میل کے پرانے انٹرفیس کو  ختم نہیں کیا۔ اس بار بھی گوگل نے اِن باکس کو تو ختم کر دیا لیکن کلاسک جی میل انٹرفیس  یا جی میل ایپس کو ختم نہیں کیا۔تاہم گوگل نے  اِن باکس کے کئی فیچر جی میل انٹر فیس میں شامل کر دئیے ہیں۔
سمپلیفائی جی میل اِ ن باکس کی کوئی پورٹ نہیں۔ اسے ایک تھیم کہا جا سکتا ہے جو جی میل ویب سائٹ پر اپلائی ہوتی ہے۔

یہ تھیم بہت سے فیچر کو چھپا کر انٹرفیس کو سادہ بنا دیتی ہے، جسےا ستعمال  کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔
اس ایکسٹینشن کے انسٹال ہوتے ہی جی میل کا حلیہ بدل جاتا ہے۔ یہ ہیڈر کو بھی  تبدیل کر دیتی ہے۔ بہت سے آئیکونز اور رنگوں کو ہٹا دیتی ہے۔ یہ ایکسٹینشن جی میل  کمپوز ای میل کا انٹرفیس بھی بدل دیتی ہے۔
اس ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.