انٹرنیٹ آرکائیو نے مائی سپیس کےگمشدہ 1.3 ٹیرا بائٹس کے 4 لاکھ 90 ہزار گانے اپ لوڈ کر دئیے
مائی سپیس انٹرنیٹ کے اولین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی آمد کے بعد صارفین اس کا استعمال کافی حد تک کم کر چکے ہیں ۔مائی سپیس پر صارفین میوزک بھی ہوسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم 2015 میں مائی سپیس نے اپنے سرور تبدیل کیے تو 2015 سے پہلے کے لاکھوں گانے اور تصاویر گم ہو گئیں۔ بد قسمتی سے مائی سپیس کے پاس ان کا بیک اپ بھی نہیں تھا، اس لیے گانوں کی ریکوری نہیں کی جا سکتی تھی تاہم اب انٹرنیٹ آرکائیو نے مائی سپیس پر میوزک اپ لوڈ کرنےو الے صارفین کو ایک اچھی خبر سنائی ہے۔
انٹرنیٹ آرکائیو، جو تمام ویب سائٹ کا وقتاً فوقتاً بیک اپ لیتا رہتا ہے، نے 2008 سے 2010 تک مائی سپیس پر اپ لوڈ ہونے والے تمام گانے اپنی ویب سائٹ پر الگ سیکشن میں اپ لوڈ کر دئیے ہیں۔
ان گانوں تک یہاں کلک کر کے رسائی حاصل کی جا سکتی ہیں۔انٹرنیٹ آرکائیو نے مائی سپیس کے 4 لاکھ 90 ہزار گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔
ان گانوں کا سائز 1.3 ٹیرا بائٹس ہے۔ صارفین انٹرنیٹ آرکائیو پر ہی ان گانوں کو سن سکتے ہیں یا ٹورنٹ فائل سےا نہیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ آرکائیو پر گانوں کو سننے اور سرچ کرنے کے لیے ایک ٹول Hobbit بھی تخلیق کیا ہے۔ یہ ایک پلیئر ہے، جو آپ کو گانے سرچ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس سرچ کےدوران ضروری نہیں کہ صرف مائی سپیس کے گانے ہی نتائج میں دکھائے جائیں۔ نتائج میں دوسرے کمرشل فنکاروں کےگانے بھی آ سکتے ہیں لیکن یہ مکمل نہیں ہوتے۔ اس پلیئر سے صارفین گانوں کو ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کر سکتے۔
اس ٹول تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔
تبصرے بند ہیں.