ڈالرز صرف حقیقی کسٹمرز کو دیںگے، فاریکس

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈالرز صرف حقیقی کسٹمرز کو دیے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب صرف بیرون ملک جانے والوں ، ایجوکیشن ، ہیلتھ اور حج یا عمرے پر جانے والوں کو ڈالرز دیے جائیں گے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اس فیصلے سے ڈالرز کی طلب کم ہوگی۔

ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ کرنے والوں کو ڈالر فروخت نہ کیا جائے ۔

اس وقت ڈالر کی سپلائی 40 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالرز اور ڈیمانڈ 70 لاکھ سے 80 لاکھ ڈالرز ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.