گوگل سٹار وار ایسٹر ایگ
آج سٹار وار دی فورسز اویکنز ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم بینوں کا جنون اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔سٹار وار کے بعض مذہبی شائقین نے توچرچ کو سٹار وار تھیم پر ڈھال کر عبادات کا اہتمام بھی کیا ہے۔
سٹاروار کے حوالے سے گوگل نے بھی ایک ایسٹرایگ (ایپلی کیشن یا ویب سائٹس میں مخصوص الفاظ کے لکھنے سے دلچسپ نتیجہ سامنے آنا) جاری کیا تھا۔ یہ ایسڑرایگ اگرچہ کچھ عرصے پہلے جاری کیا گیا تھا مگر فلم کی ریلیز کی مناسبت سے شائقین کے لیے آج کے دن خصوصی طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
گوگل سرچ بار میں A long time ago in a galaxy far far awayلکھ کرنے کرنے سے گوگل کا منظر ہی بدل جاتا ہے۔ ویب سائٹ تاریک ہو کر خلا کا منظر پیش کرتی ہے اور تمام نتائج خلائی جہاز کی صورت میں خلا میں تیرتے ہوئے اوپر کی سمت جاتے نظر آتے ہیں۔
نتائج کے ساتھ دوبٹن بھی نظر آتے ہیں، جن میں ایک سٹاپ کا نشان ہوتا ہے اور دوسرا کراس یعنی بند کرنے کا۔ سٹاپ کے نشان پر کلک کرنے سے نتائج اوپر نہیں جاتے بلکہ سکرین پر ٹھہر جاتے ہیں۔ پھر دوبارہ پلے پر کلک کرنے سے اوپر جانے لگتے ہیں۔ کراس کے نشان پر کلک کرنے سے تمام نتائج عام گوگل سکرین پر نظر آتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.