مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 113واں ایڈیشن آج سے 21اپریل تک فرانس کھیلا جائیگا

مناکو (این این آئی)مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 113واں ایڈیشن (آج)15 اپریل سے 21اپریل تک فرانس کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ کے لئے 68 کروڑ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 15 اپریل سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.