مائیکروسافٹ ویب میل کے ای میل ایڈریسز اور ای میلز کے عنوانات افشا ہوگئے
اگر آپ مائیکروسافٹ کی ای میل سروسز کو استعمال کرتے ہیں تو اپنے اکاؤنٹ کے حوالے سے محتاط رہیں۔ بہتر ہے فوراً ہی اپنا پاس ورڈ بدل لیں۔ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ کچھ سائبر مجرموں نے محدود تعداد میں ای میل ایڈریسز ، ای میل کے عنوانات اور کسٹم فولڈرز تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ کاروائی 1 جنوری سے 28 جنوری کے درمیان ہوئی ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ مجرموں نے کمپنی کی کسٹمر کئیر سپورٹ کے ایک ترجمان کے لاگ اِن سے ای میلز اور عنوانات تک رسائی حاصل کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.