ورلڈکپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان آج ہو گا

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان آج کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھون، کیدر جادھو، جسپریت بمرا، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل اور بھوینشور کمار اپنی کارکردگی کے باعث سکواڈ میں جگہ بنا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بقیہ چار کھلاڑیوں کیلئے کے ایل راہول، رشبھ پنت، دنیش کارتھک، رویندرا جدیجہ، وجے شنکر اور امباتی رائیڈو میں مقابلہ جاری ہے اور اس کا فیصلہ کر کے آج ہی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہی دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے میگا ایونٹ کیلئے ابھی تک سکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو حتمی سکواڈ کے باقاعدہ اعلان کرنے کا کہا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.