ایزی پیسہ اور زونگ4G کے مابین براہ راست انضمام کیلئے شراکت داری
ملک کی سب سے پہلی اور بڑی موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی سروس ایزی پیسہ نے پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G کے ساتھ براہ راست انضمام فراہم کرنے کیلئے شراکت داری کی ہے۔ اپنی ڈیجیٹل جدتوں کو تسلیم کروانے والی ان دو کمپنیوں کے مابین یہ شراکت داری اعلیٰ قدر، آسانی اور پاکستان میں موبائل اور برانچ لیس بینکنگ انڈسٹریز کی مضبوط ترقی کیلئے درجہ بندی کے وعدوں کے ساتھ صارف کے تجربہ کو بہتر بنائے گی۔معاہدے پر دستخط منعقدہ ایک تقریب میں ہوئے جس میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات، ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک اور متعلقہ ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب میں زونگ کی طرف سے چیف فنانشل آفیسر لی وین یو اور قائم مقام چیف کمرشل آفیسر معید جاوید دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں کے ہمراہ موجود تھے۔
ایزی پیسہ اور زونگ 4G کے مابین مجموعی مقصد پاکستان کے عوام کو آسانی اورمذید سہولیات کی فراہمی ہے۔
اداروں کے مابین یہ مطابقت اومنی چینل کے اعلیٰ تجربہ کے ذریعہ مالی اور ٹیلی کام ضروریات کے انتظام کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے صارفین کی زندگیوں میں قدر شامل کرے گی۔ مالیاتی خدمات اور رابطہ تک رسائی روزمرہ زندگیوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ایزی پیسہ جدید طریقے پیش کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کر رہا ہے اور ممتاز انوویٹر اور وسیع 4G نیٹ ورک زونگ کے ساتھ یہ کامیاب شراکت داری بہتر مالیاتی شمولیت اور خودمختاری کو فروغ دینے کے لئے اس کے عزم کی عکاسی ہے۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے اس موقع پر کہا کہ شراکت داری کسی حد کے بغیر ادائیگی کے ایکو سسٹم کی تعمیر میں ایک اہم جزو ہے جو مثبت تبدیلی لانے کے لئے فن ٹیک سلوشنز کی تخلیق میں معاون ہوگی۔ ایک صنعتی لیڈر کے طور پر ایزی پیسہ نے زونگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے جو موبائل منی انڈسٹری کی ترقی کو ایندھن فراہم کرتے ہوئے انقلاب برپا کرے گا۔ایزی پیسہ ایپلی کیشن اور زونگ کے براہ راست انضمام کے ذریعے ہم پاکستان میں زونگ کے نیٹ ورک پر صارفین کو ان کے ترجیحی موبائل منی اکائونٹ کے طور پر ایزی پیسہ کو اختیار کرنے میں آزادی اور اس کے امور کو بہتر بنانے کے ساتھ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ غیر معمولی آسانی اور رسائی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد کے لئے مالی انضمام کی ترجمانی کرے گی۔زونگ 4G کے ترجمان منان شبیر نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 ہزار سے زائد 4G سائیٹس کے ساتھ زونگ پاکستان کا وسیع ترین4G نیٹ ورک ہے جو 11 ملین سے زائد 4G سبسکرائبرز کو آسان رابطہ فراہم کرتا ہے۔ ہمارے صارفین کے لئے ہماری بے مثال خدمات اور طریقے زونگ کو پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک بناتے ہیں۔ منان شبیر نے زونگ 4G کی ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے مزید کہا کہ اس سے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تعمیر کیلئے ہماری کاوشوں میں توسیع ہوگی۔یہ بڑھتا ہوا ڈیجیٹل دور ہے اور ہم اپنے صارفین کے بہتر تجربہ کیلئے بہترین طریقے اور خدمات فراہم کرنے کیلئے پیش پیش ہیں۔ ایزی پیسہ نے جدت، تکنیکی ترقی اور سستی مالیاتی خدمات کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ ایزی پیسہ نے پاکستان کے ان دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کی جہاں بڑے تجارتی بینک متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ اس طرح ایزی پیسہ بینکنگ خدمات سے محروم افراد کو مالیاتی خدمات کا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جس میں ادائیگیاں، ای والٹ بچت اور انشورنس کے ساتھ منتقلیاں شامل ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.