بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019 کیلئے سکواڈ کااعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت مشرف بن مرتضیٰ کریں گے جبکہ ٹیم میں تمیم اقبال ، لیٹن داس ، شکیب الحسن ، متفیض الرحمان ، محمد میتھن ، سومیا سرکار شامل ہیں ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر ز منہاج العابدین ، حبیب البشر نے میر پر شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ان کھلاڑیوں کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم میں محمداللہ ریاض ، صابر رحمان ، مہدی میراز ، روبیل حسین ، ابو جید راہی ، محمد سیف الدین اور مصدق حسین شامل ہیں ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.