ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم انگلینڈ نے بھی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، بڑی تبدیلیاں

ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم انگلینڈ نے بھی اپنے 15 رکنی سکواڈکا اعلان کر دیاہے جس میں فاسٹ باولر جوفراآرچر کو ڈیوڈ ویلی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنا لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ہوئی جس میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا رہاہے اور اس دوران جوفراآرچر کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیاگیاہے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف بھی اچھی کارکردگی ما مظاہرہ کیا تھا ۔انگلینڈ کی ٹیم میں اس کے علاوہ بھی اور بھی دو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ڈینلی اور ایلکس ہیلز کی جگہ آل راﺅنڈر لیام ڈاﺅسن اور بلے باز جیمس ونس کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے ۔ انگلش سکواڈ میں ایون مورگن کپتان، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر(وکٹ کیپر)،ٹام کرن،لیام ڈاوسن، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمس ونس، کرس ووکس اورمارک ووڈ شامل ہیں ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.