سعودی عرب میں کریم کی جانب سے پہلی بس سروس شروع کر دی گئی
اس بس سروس کی مدد سے لاکھوں عازمین حج اور عمرہ زائرین کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی
مشرقِ وسطیٰ کی مشہور سفری سہولت فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی کریم نیٹ ورکس کی جانب سے سعودیمملکت میں اپنا کاروبار وسیع کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کی خاطر سعودی عرب میں بس ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اس بس سروس کی بدولت ہر سال مملکت میں حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والے لاکھوں زائرین کو سفری سہولت فراہم ہو گی۔کریم کمپنی کی جانب سے جدہ سے مکّہ اور مکّہ سے جدہ کے درمیان بس سروس کا یکطرفہ کرایہ 25 سعودی ریال ہو گا۔ کریم کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ بس سروس 13 سیٹوں پر مشتمل ہو گی اور مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہو گی۔ واضح رہے کہ کریم کی جانب سے سب سے پہلے بس سروس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو گی۔
جس کے لیے ایک الگ ایپ متعارف کرائی گئی تھی جسے iOs اور اینڈرائڈ دونوں سسٹم کے لیے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.