انڈین الیکشن: مودی کو برتری مگر راہول کی امید اب تک نہیں ٹوٹی

انڈیا میں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھر تاریخی فتح حاصل کر سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  کی زیر قیادت حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو اب تک کے نتائج کے مطابق کل 542 نشستوں میں سے 342 پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب راہول گاندھی کی جماعت کانگریس کی زیر قیادت بننے والا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کو 88 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا کی 542 سیٹوں اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گنتی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔
وزارت داخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ہوئی ہے۔  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہدایت کی ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ تمام مراکز پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
واضح رہے کہ سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد جاری ایگزٹ پول میں وزیراعظم نریندر مودی کے با آسانی سادہ اکثریت حاصل کر نے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس( این ڈی اے) دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لئے 272 نشستیں درکار ہیں۔2014 کے انتخابات میں مودی کی زیر قیادت الائنس نے336 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
کانگریس کے صدر را ہول گاندھی نے گنتی سے قبل کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول فرضی ہیں۔ ان پر کان نہ دھریں۔
ٹوئٹر پر بیان میں انہو ں نے کہا کہ کانگریس کے پیارے کارکنان، آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔چوکنا اور ہوشیار رہیں۔ خو فزدہ نہ ہوں۔ آپ سچ کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔ فرضی ایگزٹ پول کے پروپیگنڈہ سے مایوس نہ ہوں۔ خود اور کانگریس پارٹی پر یقین رکھیں۔آپ کی محنت بے کار نہیں جائے گی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.