چوتھا ٹی ٹوئنٹی : ندا ڈار کی تیز ترین نصف سنچری

 پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز ندا ڈار نے ایشیا کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں بنیونی میں چوتھےٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل تھیں اسی میں ندا ڈار نے تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ندا ڈار نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف جم کر شاندار اسٹروکس کھیلے، انہوں نے شاہد آفریدی کی طرح جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور انہوں نے اسی کے ساتھ اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کیے۔

بلے باز نے مجموعی طور پر 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 75 رنز اسکور کیے تاہم اُن کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی کیونکہ قومی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی بلے باز سوفی ڈیوائن کے پاس تیز ترین نصف سنچری کا عالمی اعزاز ہے انہوں نے 18 گیندوں پر 50 رنز اسکور کر کے ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔

میچ کی مختصر سمری

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائی، جنوبی افریقا کی ٹیم نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جیت کے ساتھ دونوں ٹیموں نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو دو میچز جیت کر سیریز برابر کرلی، سیریز کے فاتح کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.