نیل آرمسٹرانگ کا چاند پر جانے کے لیے ہدایاتی مینوئل نیلامی کے لیے پیش

خلاباز نیل آرمسٹرانگ اور بزآلڈرین کی جانب سے چاند پر جانے کے لیے استعمال کیا گیا ہدایاتی مینوئل اس سال جولائی میں نیلام کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 44 صفحات پر مشتمل خلائی جہاز اپولو 11 سے متعلقہ ہدایاتی مینوئل میں چاند پر جانے سے متعلق تمام تفصیلات درج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایاتی مینوئل میں بتایا گیا کہ خلاباز نیل آرم سٹرانگ اور آلڈرین چاند پر کیسے اتریں گے اور کیسے خلائی جہاز اپولوایگل کو اس کے کولمبیا میں موجود کمانڈ ماڈیول سے منسلک کریں گے۔

نیویارک کے آکشن ہاس کرسٹی کا کہنا ہے کہ چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والے انسانوں کی جانب سے استعمال کیے گئے مینوئل کی نیلامی 9 سو ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

آکشن ہاس کرسٹی کے بک اینڈ مینوسکرپٹس سیکشن کی ہیڈ کرسٹینا گیگر کا کہنا تھا کہ اس مینوئل میں اپولو 11 ایگل فلائیٹ سے متعلق تمام ہدایات ترتیب واردرج ہیں۔

اس کتاب میں تکنیکی ڈیٹا کے علاوہ تقریبا 150 ڈرائینگز، اور تشریحات بھی شامل ہیں جنہیں نیل آرم سٹرانگ اور آلڈرین نے لکھے تھے۔

البتہ اپولو 11 ایگل کے کاک پٹ میں ہونے والے واقعات کی کوئی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ نہیں ہے اس لیے اس مینوئل کو خلائی تاریخ کی ایک اہم شہادت تصور کیا جاتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.