ورلڈ کپ کا وارم اپ میچز کا مرحلہ کل سے شروع

ورلڈ کپ کا وارم اپ میچز کا مرحلہ کل سے شروع ہونے جارہاہے جس میں سب سے پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیا ن کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا وارم اپ میچ کل دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں ۔قومی سکواڈ پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہناتھا کہ شاداب اور محمد عامر کی واپسی سے مطمئن ہوں ، موسم بدل رہاہے انگلینڈ میں گیند ریورس سوینگ ہو گی ۔وارم اپ میچز کا مرحلہ پانچ روز تک جاری رہے گا اس کے بعد 30 مئی سے ورلڈ کپ کا آغاز ہو جائے گا ، ہر روز دو وارم اپ میچز ہون گے ، پہلا پاکستان اور افغانستان جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

 پاکستان کے سکواڈ میں سرفراز احمد ، شعیب ملک ، بابراعظم ، محمد حفیظ، فخر زمان ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، سہیل حارث ، امام الحق ، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، شاہین آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں ۔افغانستان کے سکواڈ میں گلبدین نیب ، حمید حسن ، اصغر افغان ، محمد نبی ، حضرت اللہ زازئی ، نور علی زردارن ، رحمت شاہ ، سمیع اللہ شنواری ، محمد شہزاد ، آفتاب عالم ، دوالت زردان ، ہشمت اللہ شاہدی ، نجیب اللہ زردارن ، راشد خان ، اور مجیب الرحمان شامل ہیں ۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.