پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو بھی سرکرلی
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 8463میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، اس سے قبل وہ کئی چوٹیا ں سر کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ نے 8ہزار میٹرز سے بلند 7چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزازحاصل کر لیا ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماؤنٹ مکالو کو سر کیا ۔
ماؤنٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے کردار حیدری نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک با د دی ۔
اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر انکا شکر گزار ہوں ، پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ سال 2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی تھی ، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔
علی سدپارہ کوموسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔
اس سے قبل گلگت بلتستان کے ہی ایک نامور سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما حسن سد پارہ دو سال دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.