آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے 10 ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے نام بھی شامل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے 10 ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی۔ان میں تین کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، دوکا تعلق پاکستان اور انگلینڈ جبکہ بھارت، سری لنکا اور ویسٹ اندیز کا ایک، ایک کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ٹاپ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے گراہم گوچ، این بوتھم، پاکستان کے وقار یونس، شاہد آفریدی، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، جیک کلیس، اے بی ڈویلیئرز، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اوربھارت کے سارو گنگولی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے گراہم کوچ نے ورلڈ کپ 1992میں

 انگلش ٹیم کی کپتانی بھی کی اور ان کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہی تاہم ٹائٹل مقابلے میں انگلینڈ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.