پاکستان کے 9 سالہ ننھے پروفیسر زیدان حامد نے ایسا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جو بڑے بڑے پروفیسرز آج تک نہ توڑ پائے تھے

پاکستان کے 9 سالہ ننھے پروفیسر زیدان حامد نے سب سے کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے صرف 5 منٹ 41 سکینڈ میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے آڈیٹوریم میں ننھے پروفیسر زیدان حامد نے کیمسٹری کے شعبے سے وابستہ پروفیسرز ، طلبہ اور میڈیا کی موجودگی میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے پہلی کوشش کے دوران پیریاڈک ٹیبل کے تمام 118 ایلیمنٹس کو 5 منٹ 46 سکینڈز میں ترتیب دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جس کے بعد انہوں نے دوسری کوشش میں اپنا ہی چند لمحے قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑتے ہوئے 5 منٹ 41 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

 اس سے قبل سب سے کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ 15 اگست 2018 کو ڈاکٹر ولاز نے قائم کیا تھا۔ ڈاکٹر ولاز کا تعلق فورنی ہالز آف کیمیکل انجینئرنگ سے ہے جنہوں نے 8 منٹ 36 سیکنڈز میں ایلیمنٹس ترتیب دیے تھے۔ ڈاکٹر ولاز کا ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 کو توڑا تھا۔علی غدر نے پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں یہ ریکارڈ توڑا تھا جو اب پاکستان کے ننھے پروفیسر نے اپنے نام کرلیا ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.