وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پرشکایات کےحل کی جھوٹی رپورٹس کا نوٹس
وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پرشہریوں کی شکایات کاازالہ نہ کرنےوالےافسران کےخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں جعلی طریقے سے انکوائریاں بند کرنے کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پرشکایات کےحل کی جھوٹی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کاازالہ نہ کرنےوالےافسران کے خلاف اور ایف آئی اے کے غفلت برتنے والے افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائمز کے خلاف بھی انکوائری کاحکم دیدیاگیا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نےڈی جی ایف آئی اےکوخط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےپورٹل پرشکایات کو سنجیدہ نہیں لیا، ایف آئی اےحکام نےشہریوں کےمسائل حل کیےبغیرشکایات بندکیں۔
خط میں کہا گیا ایف آئی اےحکام نےشکایات پرشہریوں سےکوئی رابطہ تک نہیں کیا ، ایف آئی اے کیخلاف 3شکایات پرباقاعدہ انکوائری کی ضرورت ہے، شکایات حل نہ کرنا 8جنوری2019 کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ایف آئی اےکےخلاف 6شکایات پرفیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی جائے، 6شکایات کی روشنی میں انکوائری رپورٹ21 روزمیں جمع کرائی جائے، پی ایم ڈیلیوری یونٹ کی جائزہ رپورٹ پر14روزمیں وضاحت دی جائے۔
ڈائریکٹرایف آئی اےسائبرکرائم کیخلاف 14 دن میں وضاحت مانگی گئی ہے اور کہا گیا ڈیش بورڈپرموجودشکایات کادوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.