اسمال انڈسٹریز کیلئے اراضی فراہم کردی: وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتوں کے فروغ کیلئے 10 ہزار ایکڑ پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے، اسمال انڈسٹریز کے لیے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے سے متعلق اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 6 غیر ملکی اداروں کی براہِ راست سرمایہ کاری سے 6 ہزار افراد کو روزگار ملے گا جبکہ ٹیوٹا کے 7 ہزار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ منڈی بہاؤ الدین میں 2 ارب سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.