آرمی چیف سے انڈونیشی سفیر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےانڈونیشیا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مذہب، مضبوط تاریخی و ثقافتی روابط کی بنیاد پر انڈونیشیا سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.