قومی تائیکوانڈو ٹیم رواں ماہ تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کریگی

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد نے کہا ہے کہ قومی تائیکوانڈو ٹیم رواں ماہ تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 16قومی تائیکوانڈو پلیئرز 18جولائی سے 29جولائی تک اردن میں منعقد ہونیوالی 10ویں ایشین جونیئر تائیکوانڈو چمپئن ، آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ اور یوتھ کیڈٹ چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ انڈر۔ 17کیٹیگری میں میں محمد دانش ، تیمور سعید ، کیڈٹ کیٹیگری میں فاطمہ الزہرہ ،حنان اسحق ، سعد آصف ، سینئرز کیٹیگری میں شاہ زیب خان ،ہارون خان ، نقش ہمدانی میڈلزکی توقعات ہیں ، امیف ہے کہ پلیئرز ایونٹس میں اچھا پرفارم کرینگے ، انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال ، سی ای او ہنوک کمپنی عمر سعید سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مالی سپورٹ فراہم کرنے پر ان کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کے دوران ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس میں بھی وہ شرکت کرینگے جو 16جولائی کو منعقد ہوگی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.