نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے فائنل معرکہ ہارنے کے باوجود عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
برطانیہ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2019 کا فیصلہ ہو چکا ہے اورتاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈٖ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو سپر اوورمیں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کرکٹ کی عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہو گئی ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فائنل مقابلے میں شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں ،ایسے میں نیوزی لینڈ کے کپتان اورمعروف بیٹسمینولیمسن نےفائنل معرکے میں ہارنے کےباوجود ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کھیل کی بدولت عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں فائنل میچ کھیلا گیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہونے پر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔فائنل مقابلے میں کیویز کی ٹیم کے کپتان ولیمسن اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسے تو ورلڈکپ کے کئی میچز میں ولیمسن نے مرد آہن کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اکیلے ہی میچ جتوائے البتہ آج وہ ہنری نکولس کے ساتھ اچھی شراکت داری تو کرنے میں کامیاب ہوئے مگر خود بہترین بلے بازی نہ کرسکے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے تمام میچز میں ولیمسن نے 577 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ وہ ورلڈکپ ایڈیشن میں بحیثیت کپتان سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمین کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.