حریم فاروق نے فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے کردار ’’ہیر‘‘ کو اپنے کیریئر کا پسندیدہ کردار قرار دیدیا

اداکارہ حریم فاروق نے فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے کردار ’’ہیر‘‘ کو اپنے کیریئر کا پسندیدہ کردار قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے حریم فاروق کاکہنا تھا کہ ہیرکا کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے اور یہ اب تک کئے گئے کرداروں میں ان کا پسندیدہ کردار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے اداکاروں میں معین اختر اور بشری انصاری سے کافی متاثر ہیں جبکہ نئے اداکاروں میں صنم جنگ، ماہرہ خان اور صنم بلوچ بہت پسند ہیں۔حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ عیدالا ضحی پر ریلیز ہو گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.