دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہو گا جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹیانٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دھونی کے سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ کو پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹس کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے تاہم ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کا انجری مسائل سے نجات پانے والے وریدی من ساہا سے جوڑ پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کو بھی آرام کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.