پاکستان کے عثمان عمر نے 12ویں ساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ جیت لی مقابلے میں جیت پر پاکستان کا قومی ترانے کی دھن گونج اٹھا
پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور باڈی بلڈنگ کلب کے کوچ عثمان عمر نے نیپال میں منعقدہ12ویں ساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ جیت لی ۔عثمان عمر نے جنوبی ایشیا ء میں سب سے بہترین فزیک رکھنے والے شخص کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی مقابلے میں شکست دی ۔سائوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ 2019 میں بھارت نے دوسری اور بھوٹان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقابلے میں پاکستان کی جیت پر پاکستان کا قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ۔12ویںساوتھ ایشین فزیک چمپئن شپ کٹھمنڈو نیپال میں منعقد ہوئی ۔آٹھ سال قبل عثمانعمر کو پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ کلب کا کوچ منتخب کیا گیا ۔عثمان عمر نے 2017 میں مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا۔عثمان عمر نے 2019 میں یحیکلاسک کاٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
تبصرے بند ہیں.