اماراتی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات
اماراتی وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی بیجنگ آمد کا خیرمقدم کیا اور اس دورے کو دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی فروغ کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، چینی اور اماراتی اقوام میں رابطے بڑھانے، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، سیاحتی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی اور اماراتی وزراءخارجہ کی ملاقات میں عالمی حالات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے جمہوریہ چین اور چینی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کومزید وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.