جان اسنر نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

امریکا کے نامور ٹینس سٹار جان اسنر نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ جان اسنر نے فائنل میچ میں الیکزینڈر ببلک کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازخستان کے الیکزینڈر ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-2) اور 6-3 سے ہرا دیا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان اسنر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھیاپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کرینگے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.