پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا، قرضوں میں کمی لانا ہوگی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا اور قرضوں میں کمی لانا ہوگی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا ہے اوردیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام سے اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے ضمن میں جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.