حکومت کے پہلے سال کی اوگرا کارکردگی رپورٹ جاری
موجودہ حکومت کے پہلے سال میں اوگرا کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایک سال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نو لائسنسز جاری کئے گئے۔ جاری کردہ لائسنسز سے تیل و گیس کے شعبے میں ساڑھے چار ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ اوگرا نے چھ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔
موجودہ حکومت کے پہلے سال میں اوگرا کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کے لیئے نو کمپنیوں کو لائسنس جاری کیئے جبکہ چھ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی اجازت دی۔ ایک آئل ریفائنری کا لائسنس جاری کیا جس کی صلاحیت 20 بیرل یومیہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی اسٹوریج مارکیٹنگ اور آپریشنز کے 23 لائسنس جاری کیئے جبکہ ایل پی جی اسٹوریج اور فلنگ پلانٹس کے 46 لائسنسز دیئے گئے۔ ایل پی جی ری فیولنگ اسٹیشنز کے 11، ایئر مکس کے 8 جبکہ اسٹوریج ٹرمینل کے دو لائسنسز جاری ہوئے۔ پابندی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن کے قیام کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔ اوگرا نے ایک سال میں ویل ہیڈ پرائس کے 122 نوٹیفکیشن بھی جاری کیئے۔ رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں ساڑھے چار ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.