کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 125 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا۔ مارکیٹ 125پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 584 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ مارکیٹ 125 پوائنٹس کا اضافہ سے 32ہزار 584 کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں 300 کمپنیوں میں کاروباری لین دین ہوا 149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 124 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر160 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کے اضافے سے 160.60 سے 160.80کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا83ہزار 900روپے کا ہوگیااسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے71ہزار 914روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1ڈالر کے اضافے سے 14سو 26ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
تبصرے بند ہیں.