عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری
سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبریٰ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔
ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار ’گانے کے بول میرے پاس تم ہو‘ گنگنانے رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لو ٹرائنگل ہوگا اس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔
میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے
ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
اداکارہ عائزہ نے مداحوں سے آج چیٹ سیشن ’آسک عائزہ‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.