اداکار محسن عباس کی گرفتاری روک دی گئی

لاہور کی عدالت نےپولیس کو اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ ڈیفنس پولیس سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔

اداکار محسن عباس کا کہنا ہے کہ اُن کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی نے مقدمہ درج کیا ہے، جس میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

محسن عباس کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اُن کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارو گلوکار محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے شوہر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محسن عباس شادی کے بعد اُن پر تشدد کرتے رہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.