چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر

سپورٹس کے شعبے میں‌ پاکستان کے زوال کا سفر جاری ہے، چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق دنیائے اسکواش کو جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھلاڑی دینے والے پاکستان میں آج اس کھیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے.پاکستان 1993 میں آخری بار کراچی اس ایونٹ کا چیمپین بنا.

پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ سے باہر ہوگیا ہے، اسی کی وجہ انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہی بنی.

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں انٹری کی آخری تاریخ 16 جولائی تھی، مگر پانچ ہزار پاونڈ فیس جمع نہ کروانے پر پاکستان اس اہم ایونٹ سے باہر ہوگیا.

ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، یہ ٹورنامینٹ 14 سے 22 دسمبر تک واشنگٹن ڈی سی میں کھیلا جائے گا.

اس وقت ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شب کا دفاعی چیمپین مصر ہے، جسے مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے.

پاکستان چھ بار ورلڈ اسکواش ٹیم چیمپین شپ کا حصہ رہا ہے، پاکستان 1993 میں  آخری بار کراچی اس ایونٹ کا چیمپین بنا.

البتہ اب ہاکی کے مانند اسکواش بھی انتطامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو کر اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے.

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.