ایشز کیلئے اسمتھ، وارنر اور بین کرافٹ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل
ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کے 17رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹریور ہونز نے ٹیم کا اعلان کیا۔
گزشتہ سال جنوبی افریقا میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ 17 رُکنی ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔
نوجوان آل راؤنڈر مائیکل نیسر پہلی بار قومی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
پیٹ کومنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، جیمس پیٹنسن، پیٹر سڈل اور مچل مارش مضبوط بولنگ لائن کے رُکن ہیں۔
میتھیو ویڈ اور مارنوس لابوشانگےکو ڈومیسٹک اور اے ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لایون، عثمان خواجہ، مارکوس ہیرس اور ٹریو س ہیڈ بھی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹیسٹ میچوں کا شیڈول
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 اگست تک ایجبسٹن، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک لارڈز، تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک ہیڈنگلے، چوتھا ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک اولڈ ٹریفورڈ جبکہ پانچواں ٹیسٹ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.