ماہرہ خان کا نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز

فلم ’ پرے ہٹ لو ‘ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہےجس میں ماہرہ خان بطور مہمان اداکارہ ’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے بکھیر رہی ہیں، اُن کا یہ نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

’مورے سیاں‘ گانے میں گلوکارہ زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ گانے کی شاعری فلم کے ہدایت کار عاصم رضا نے خود لکھے ہیں۔

اس گانے میں ماہرہ سرخ رنگ کے نہایت خوبصورت جوڑے میں رقص کرتی نظر آئیں، جو نامور ڈیزائنر عمر سعید نے تیار کیا ہے۔مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان کی جھلک کی تعریف کی اور انہیں پاکستانی مادھوری ڈکشت کہا جب کہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ’ دیوداس کی ‘چندر مُکھی‘۔دوسری جانب گانے میں شہریار منور صدیقی دیوداس کی طرح ہی سفید رنگ کے کُرتے اور پاجامے میں ملبوس ہیں۔عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.