فلم’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘کارنگارنگ پریمیئر

ہالی وڈ کی آنے والی میگا اسٹار فلم  ”ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ” کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، یہ فلم چھبیس جولائی کو ریلیز کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہرلاس انجلس میں فلم کے پریمئیر کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریوکی انٹری نے تقریب کو چارچاند لگادیئے۔

اس تقریب کے موقع پر ہالی وڈ اسٹارز نے مداحوں کےساتھ سیلفیز لیں اورفینز کوآٹو گراف بھی دیئے۔

ہدایت کار کوانٹن ٹرانٹینو کے مطابق اس فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے ہالی وڈ کے گرد گھومتی ہے۔

 

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.