فنانس ایکٹ 2019: ٹیکس قوانین میں ترمیم

ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین کی ترمیم کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا یکم اگست سے اطلاق ہو گا جبکہ بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

یکم اگست سے درآمدی اشیاء پر بھی ریٹیل پرائس کا اندراج لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 ڈالر سے 500 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فونز پر 135 روپے سے 9 ہزار تک کا ہوگا جبکہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے بڑھا کر 2 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی درآمدی گاڑی پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جسکے مطابق ایک ہزار ایک سے 1799 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 5 فیصد ڈیوٹی جبکہ 1800 سے 3000 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی۔

3 ہزار ایک سی سی سے اوپر کی درآمدی گاڑی پر 30 فیصد ایف ای ڈی جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی ایک ہزار سے لے کر 2 ہزار سے زائد تک سی سی کی گاڑی پر ڈھائی سے ساڑھے 7 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائیگی جبکہ آٹو رکشہ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.