چین میں 10ویں بین الاقوامی روبوٹ اولمپک مقابلوں کا آغاز

چین میں  دسویں  بین الاقوامی  روبوٹ  اولمپک مقابلے شروع  ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چین  کے  شہرژاؤکنگ میں دسواں بین الاقوامی  روبوٹ   اولمپک   مقابلے  شروع  ہو  گئے   ہیں   ۔

تین روزہ مقابلوں   میں دنیا بھر  سے  20 جامعات  کی 40 ٹیمیں  حصہ لے رہی ہیں ۔   جبکہ  ساڑھےچھ ہزار سےزائد افراد اپنےتخلیق کردہ ربورٹس نمائش کیلئے پیش کریں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ  مقابلے کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ربورٹس کی ڈیزائن ، صلاحیت ، خوبصورتی کےمعیارکو جانچا جائے گا۔

اس حوالے سے بیجنگ یونیورسٹی  آف ٹیکنالوجی  کے پروفیسر  ہوانگ ہانگ  کا کہنا ہے کہ  اس  طرح کے مقابلوں  سے  نہ صرف  طلبہ کی  حوصلہ افزائی  ہو گی   بلکہ انہیں   تکنیکی     صلاحیتوں  ، ڈیزائن  میں  جدت  پیدا کرنے میں بھی  مدد  ملے گی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.