فوجی خدمات انجام دینے والے بھارتی کھلاڑی

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی باقاعدہ بھارتی علاقائی آرمی بٹالین 106 ’ پارا‘ کا حصہ بن کرفوجی وردی پہنے مقبوضہ کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں پر گشت کرنے کو تیار ہیں۔

ایم ایس دھونی کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ 15 دن وہیں فوجیوں کے ساتھ قیام بھی کریں گے۔

مہندرا سنگھ دھونی سے قبل بیشتر سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی  بھی فوج میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں جن میں چند یہ ہیں۔

سچن ٹنڈولکر:

فوجی خدمات انجام دینے والے بھارتی کھلاڑی

کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی دنیا کا بہترین کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ انہیں 2010 میں اعزازی طور پر بھارتی ائیر فورس کا گروپ کیپٹن بنایا گیاتھا ۔

ون ڈے کرکٹ میں 100 بین الاقوامی سینچریاں بنانے والے سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سینچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ۔ ون ڈے کرکٹ میں 30ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی ان ہی کے پاس ہے ۔

سی کےنیوڈو

فوجی خدمات انجام دینے والے بھارتی کھلاڑی

1932میں بھارت کے پہلے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نیوڈو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 7ٹیسٹ میچز کھیلے ۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں 350رنز بنائے جس میں انگلینڈ کے خلاف 81 اُن کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بھارت کے سابق کھلاڑی سی کےنیوڈو نے 40سال کی عمر میں 40 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کرنا ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تقسیم ہند سے قبل انہیں اعزازی طور پر فوج میں کرنل کے درجے پر فائز کیا گیا۔

ہیمو ادھیکاری

فوجی خدمات انجام دینے والے بھارتی کھلاڑی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر ہیمو ادھیکاری کو اُن کی بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ہیمو ادھیکاری نے ٹیسٹ کرکٹ کے 12سالہ کیرئیر میں 21میچز کھیلے اور 1948 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ میں اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کو شکست سے بھی بچایا۔

وہ فوج میں لیفٹنٹ کرنل کے درجے پر فائز رہے۔

ونکترا نارائن

1955میں ونکترا نارائن سوامی نے بھارت کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا ۔ وہ فوج میں میجر کے درجے پر تعینات تھے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.