راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام جیم اینڈ جیولری نمائش رواں ماہ منعقد ہو گی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں کی نمائش اگست میں منعقد ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر کے نائب صدر محمد فیاض قریشی نے اے پی پی کو بتایا کہ قیمتی پتھروں کی صنعت کے فروغ کے لیے چیمبر تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کا انعقاد اگست کے تیسرے ہفتے میں کرے گا ،نمائش میں پچاس سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے اور مختلف سفارت خانے بھی سٹالز لگائیں گے جبکہ وزیٹرز کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب فیاض قریشی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس موقع پر جیولری شو اور انعامات بھی ہو ں گے ۔انہوں نے کہاکہ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیاجا سکتا ہے پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جدید مشینری اور سکلز کی منتقلی ہو جائے تو زیورات اور قیمتی پتھر کا شعبہ مزید ترقی کر سکتا ہے ۔ نائب صدر آر سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کی پالیسی سازی میںسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.