صدر مملکت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں۔

ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمان کا مشترکہ موقف عالمی برادری کے سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی برادری بھارت کےکلسٹر بموں کے استعمال کا نوٹس لے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی فوری طور پر بند کرنی چاہیے۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، قوم اور دنیا کے سامنے پارلیمان کا مشترکہ موقف آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ملک کے دفاع کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.