راک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 نامور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف ’دی راک‘ نے 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈوین جانسن نے بقیہ ادارکاروں کو ایک سال میں پیچھے چھوڑ کر مستحکم پوزیشن بنائی۔ انہوں نے 2019 میں 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ جانسن نے ہوبس اینڈ شاؤ اور جمانجی دی نیکسٹ لیول جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

امریکی میگزین فوربز کی جاری کردہ ہالی ووڈ اداکاروں کی سب سے زیادہ کمائی میں دوسرا نمبر کریز ہیمز ورتھ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 76.4 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔

یاد رہے کہ امریکی جریدے فوربس کی جانب سے ہر سال سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں سمیت دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.