کیا مائیکل جیکسن زندہ ہیں؟ نئی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران

بین الاقوامی شہرتِ یافتہ اور کنگ آف پاپ کا اعزاز حاصل کرنے والے امریکی گلوکار کے مشابہ مداح نے دنیا کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی گلوکار کو رواں برس جون میں مداحوں سے بچھڑنے دس برس کا عرصہ ضرور بیت گیا مگر وہ آج بھی دلوں میں زندہ ہیں اور نوجوان اُن کے اسٹائل کو کاپی بھی کرتے ہیں۔

میوزک کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسٹس کی فروخت کا اعزاز حاصل کرنے والے مائیکل جیکسن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور کچھ تو ایسے بھی ہیں جو بالکل اُن کے جیسا حلیہ بناتے ہیں۔

چین کے شہر بیجنگ سے تعلق رکھنے والے مداح کی ویڈیو جب سامنے آئی تو لوگ انہیں دیکھ کر ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ چین کے ایک نجی چینل نے نوجوان کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں وہ پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

یادر ہے کہ مائیکل جیکسن کو بیسویں صدی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اُن کا فن 40 سالوں تک مرکز نگاہ رہا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہے۔مائیکل جوزف جیکسن 29 اگست سنہ 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے۔ 6 سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر مائیکل جیکسن نے جو گایا کمال گایا۔ اپنے پہلے ہی البم آئی وانٹ یو بیک سے مائیکل جیکسن کی شہرت کا سفر شروع ہوگیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.