ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث ربڑ کی کم ہوتی طلب ہے۔
ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 6.8 ین (4 فیصد) کم ہوکر 168.5 ین (1.58 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 300 یوان کمی کیساتھ 10340 یوان (1490 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کیساتھ 131 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.