پاکستانی گیمر نے سب سے بڑا ’ای اسپورٹس‘ ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی  نےامریکا میں منعقدہ سب سے بڑا ’ا ی اسپورٹس‘ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سب سے بڑا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ’ای وی او‘ امریکا کے شہر ’لاس ویگاس‘ میں2 سے 4 اگست کومنعقد ہوا، جس میں امریکا، جاپان اور کوریا سمیت دنیا بھر کے باصلاحیت گیمرز نے شرکت کی اور ہر ایک امیدوار نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے خود کو دنیا کا بہترین گیمر بنانے کی کوشش کی۔

ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں ہر طرح کے فائٹنگ گیمز ہوتے ہیں، جن میں ’مورٹل کمبٹ‘ سے ’اسٹریٹ فائٹر وی‘ سے لے کر’ ٹیکن 7‘ تک کےدیگر گیمز منعقد کیے جاتے ہیں۔

ویسے تو ای اسپورٹس ٹورنامنٹ، زیادہ تر جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان کے ماہر گیمر جیتتے آئے ہیں لیکن اس سال پاکستانی گیمر نے یہ سالانہ گیمنگ چیمپیئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.