کومل رضوی کا نیا گانا ’جوگیا‘ ریلیز ہوگیا

گلوکار و اداکارہ کومل رضوی کا نیا گانا ’جوگیا‘ ریلیز ہوگیا۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی الیکٹرانک میوزک ’بینڈ ویگن‘ پر سوار ہو رہا ہے، یہاں تک کہ کومل رضوی نے بھی اپنے نئے ٹریک ’جوگیا‘ میں اس عنصر کے ساتھ تجربے کیے ہیں۔

کومل رضوی کا گانا ’جوگیا‘ ان کے باقی گانوں سے مختلف اور ہٹ کر ہے، ان کے پچھلے گانے صوفی، پوپ اور محبت پر مبنی ہوتے تھے، لیکن ’جوگیا‘ گانا سادگی بخش ہے جو صوتی گٹاروں کے چھونے اور الیکٹرانک دھڑکنوں کی آمیزش کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اپنے اس گانے کے ذریعے انسان کو خود سے پیار کرنے اور خود کی ایک الگ پہچان دریافت کرنے کا پیغام دیا ہے۔

’جوگیا‘ گانا ایک مدھم سی دھن سے شروع ہوتا ہے، جو گانا سُننے والے کو متاثر کرتی ہے۔

اس گانے کا مقصد ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کون ہو؟ آپ کیا چاہتے ہو؟ آپ کیا کررہے ہو؟ اپنی چُپ کو توڑ کر اپنے لیے آواز اُٹھانا اور اپنے لیے جینا، اپنا معاملہ صرف اپنے رب کے سپر د کرنا، خود سے اور لوگوں سے ہمیشہ پیار کرنا۔

واضح رہے کہ کومل رضوی کا گانا ’جوگیا‘ 3 اگست کو ریلیز ہوا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.