دانیال ظفر کی میوزک ویڈیو ریلیز
ابھرتے ہوئے گلوکار دانیال ظفر نے اپنے ڈیبیو البم کے پہلے گانے ’ایک اور ایک تین ‘کی ویڈیو جاری کر دی۔
گانے ’ایک اور ایک تین ‘ کو اداکارہ ہانیہ عامر پر فلمایا گیا ہے جبکہ دانیال ظفر نے اس گانے کو خود لکھا اور کمپوز کیا ہے۔
گانا ’ایک اور ایک تین ‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانے نے اپلوڈ ہوتے ہی ایک دن میں دس لاکھ ویوز حاصل کر لئے۔

نوجوان گلوکار دانیال ظفر کو گانے کے ریلیز ہوتےہی بے حد پزیرائی مل رہی ہے ۔ مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کو اس طرح کے گانوں کی ضرورت ہے ۔
دانیال ظفر نے گانے ’ایک اور ایک تین ‘ کی مقبولیت میں کردار ادا کرنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میوزک میں جدت لانے کے لئے اُن کی تجرباتی ویڈیو کا میاب رہی۔
گانے میں نوجوان گلوکار کی تخلیقی صلاحیتوں ، تجربہ اور گلوکاری میں جدت کی جانب ایک نیا قدم ہے ۔
گانا’ایک اور ایک تین ‘ گانا راک اور قوالی دونوں کا امتزاج ہے۔
تبصرے بند ہیں.